Wednesday 31 May 2017

Introduction of my village chak 164-A9L




AA
The name of my village is Chak No 164 A9L(چھوٹا)
in the tehsil chichawatni district sahiwal It is a big village .There is a canal 9 L on the east of the village. Many good roads run through the village. Three beautiful mosque in my village,Chak No 164 A9L village with a almost there population of 3000, is one of the exemplary villages as it has literacy rate near 100%. There are many private school,This village has 2 govt high girls and boys schools and crime rate their is 0. My village has a market where the local people buy and sell things,health care center in my village,The people are doing farming and animal husbandry in my village. They celebrate all festivals together. The people of my village live simple life. They live peacefully and happily together.
                                                                میرے گاوں کا تعارف۔
میرے گاوٗں کا نام چک نمبر164اے99 ایل ہیں، تحصیل چیچہ وطنی ضلع ساہیوال میں واقع ہے۔ آپ دنیا کے نقشے پر 30.351333 72.772579 کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ گاوٗں کے شمال میں گاوٗں کا حصہ ٹینڈرچمیہ والاہے، چک 64 بڑا، مشرق میں نھر9 ایل ریتلی آبادی اوراڈا شیخ فضل ہیں، مغرب میں 68 موڑآبادی اللہ والی سرکارچک 70 9 ایل واقع ہیں اور جنوب میں 65 9 ایل ہیں۔ ارد گرد میں مشہور گاوٗں 71 9 ایل 169 9 ایل 168 9 ایل 172 9 ایل اڈا غازی آباد ہیں،ہمارا چک63 یونین کونسل این اے 162پی پی 224 پرواقع ہیں۔

گاوٗں تک پکی سڑک موجود ہے گاوں تک پہنچنے کے دومزید رستے بھی ہیں۔ ان سب راستوں سے گاوں  
        تک پہنچا جا سکتا ہے۔

 گاوٗں کی آبادی تقریباٗ تین چار ہزارگھرانوں پر مشتمل ہے، زیادہ تر آبادی کا انحصار کھیتی باڑی پر ہے۔ جبکہ کافی مقدار میں لوگ بیرون ملک بسلسلہ روزگار بھی ہیں۔ جس کا اندازہ آپ کو گاوں میں داخل ہوتے ہی ہو جا تا ہے۔
ضلع ساہیوال بشمول ضلع وہاڑی اور ضلع خانیوال میں اور پورےپاکستان میں چک 164 99 ایل ، دربار عالیہ با با جی اخترشاہ صاحب سرکار کی وجہ سا جانا جاتا ہے۔ جہاں صدیوں سےلوگ سالانہ عرس میں حاضر ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے
خاص کرم سے شفا ہاب ہوتے ہیں۔
 تعلیمی لحاظ سے ہمارا گاوں بہت خوش نصیب ہےہمارے گاوں میں لڑکے اورلڑکیاں کا پرائمری اور ہائی سکول بھی مو جود تھے۔ اور کافی آبادی تعلیم ہافتہ ہے۔ جس میں انجینیرز ( دنیا کی بہترین کمپنیوں میں کام کر رہے ہیں)کالج،سکول ٹیچرز شامل ہیں۔ تعلیم کے علاوہ کاروبار میں بھی نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بشمول مڈل ایسٹ میں اپنا لوہا منوایا ہے اور کامیاب کاروبار چلا رہے ہیں۔
 مجھے لکھتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہمارے گاوں میں مثالی اتحاد ہے اور کوئی کسی قسم کا عناد، لڑائی جھگڑا نہیں جو کہ ہم پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم مہربانی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے یہ اتحاد و بھائی چارہ قائم رہے اورسب 
لوگ اتفاق، پیار و محبت سے رہیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں بُری نظر سے بچائے۔  
                                                                                 آمین
Google world map reachable on my village
wikipedia reachable on my village
Facebook page reachable on my village


  windy day We expected rain in my village chak 164-A9L 




No comments:

Post a Comment